ابنا: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے معمول کے اجلاس ہوں گے، ان کاکہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیاجائے گا، آئین کے ساتھ تماشہ نہیں ہونے دیں گے۔ بابر اعوان نے کہاکہ ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ نہ صرف اداروں بلکہ ملک کو بھی چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں گے اور جس نے جمہوریت کے ساتھ چلنا ہے اسے آئندہ انتخابات تک انتظارکرنا ہوگا۔
........
/169