اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کو رات گئے معلوم ہوا کہ شب جمعہ کاروان امن کے لئے ملک بھر میں کی جانے والے دعا اور زیارات عاشورا کا اثر نمایاں ہوا اور رات گیارہ بجے آخر کار خیبر پختونخوا حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ نے عوامی رد عمل، پریس کانفرنسوں اور ملک گیر احتجاج کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے امن کارواں کو پاراچنار جانے کی اجازت دے دی۔ خبر ملنے تک رات کے وقت ہی کے وقت سامان گاڑیوں میں لادا جارہا تھا، جب کہ کوہاٹ پہنچنے پر وزیراعظم کے سیکرٹری ہیومن رائٹس مصطفی کھوکر کے احکامات پر یوتھ آف پاراچنار کو دیئے والے چار سو سے زیادہ راشن پیک بھی کوہاٹ بیت المال آفس کے حوالے کئیے جائیں گے۔کون کہتا ہے کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں؟ شرط یہ ہے کہ دعا کے ساتھ عمل بھی ہو۔ قدم بڑھا کر تو دیکھیں۔ یہ پاراچنار کو مدد پہنچانے کے لئے قوم کا پہلا اقدام ہے اس کی کامیابی کی دعا ہے اور آرزو ہماری یہ ہے کہ یہ پہلا قدم آخری قدم ثابت نہ ہو بلکہ اگلے قدموں کا پیش خیمہ ہو۔ انشاءاللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110