ابنا: پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیورخیر محمد کو قتل کردیا۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں ڈبل روڈ پر مقامی پلازہ کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص اختر عباس جان بحق ہوگیا۔اختر عباس قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک برانچ میں کلرک تھا۔اس واقعہ کے ملزمان بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں دو گروہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔قلات کے علاقے ہربوئی سینامعلوم شخص کی کئی ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی جسے شناخت کیلئے سول ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔ .............
/169