26 جولائی 2011 - 19:30

نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون کے تعلقات چاہتا ہے.

ابنا: جبکہ پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کاکہناہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔۔ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے نئی پہلی خاتون پاکستانی وزیرخارجہ اور ان کے وفد کودونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔۔انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی سے آزاد پاکستان کو مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے ملاقات سے پہلے میڈیا سے بات کی۔۔انہوں نے کہا پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے ، دونوں ملکوں کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے ،پاکستان اور بھارت کو ایک جیسے مسائل کاسامناہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کوماضی میں نہیں پھنسے رہنا چاہیے بلکہ آگے بڑھنا چاہیے۔ دونوں وزراء خارجہ کی ملاقات سے پہلے پاکستانی وزیرخارجہ نے بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی سے ملاقات بھی کی تھی ۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور بھارت میں ہائی کمشنر شاہد ملک بھی موجود تھے۔

........

/169