ابنا: يہ بات انہوں نے منگل کي شب ويڈيو کانفرنس کے ذريعے ، تينتيس روزہ جنگ ميں کاميابي کي سالگرہ کے موقع پر منقعدہ ايک تقريب سے خطاب کر رہے تھے - سيد حسن نصراللہ نے کہا کہ تينتيس روزہ جنگ نے اسرائيلي فوج کي کمر توڑ دي ہے اور اسکے اندر بداعتمادي کي فضا پيدا ہوگئي ہے-
حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحريک مزاحمت کے جوانوں نے اس جنگ کے دوران ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کيا ہے-
انہوں کہا کہ اگر اس جنگ کے دوران ہمارے گھر اور ديہات ويران ہوگئے ليکن حزب اللہ کے جوانوں کے پائے ثبات ميں ذرہ برابر لغزش نہيں آئي- واضح رہے کہ اسرائيل کو حزب اللہ کے خلاف سن دوہزار چھے کي تينتيس روزہ جنگ ميں ذلت آميز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا- اس جنگ کے نتيجے ميں اسرائيل فوجب کے بہت اسے اعلي افسران کو اپنے عہدوں سے استفعے بھي دينا پڑے تھے.
........
/169