ابنا: قبل ازیں نامعلوم افراد نے جناح چوک پر واقع ایک اسٹال سے جنگ کی کچھ کاپیاں چھین کر جلا دیں۔ ادھر خیرپورکے بعض علاقوں میں بھی جیوکی نشریات کچھ دیر کے لیے بند رہی۔ واضح رہے چند روز قبل جیو نیوز پر ایک مذاکرہ نشر ہونے کے بعد اتوارکو 50 سے زائد مشتعل افراد نے کیبل آپریٹرکے دفتر میں گھس کر جیو نیوزکی نشریات بند کرادی تھی۔نوابشاہ میں جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے جنگ اور جیوگروپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پرجسقم کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیوغیر ضروری مذاکرے کرواکر صوبے کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے جوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔علاوہ ازیں جسقم کے کارکنوں کی جانب سے نوابشاہ، دوڑ اور دیگر علاقوں میں ایجنٹوں اورہاکروں کو جنگ اخبار فروخت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جارہی ہیں۔ میہڑ میں تیسرے روز بھی جسقم اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے جیو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
......
/169