26 جولائی 2011 - 19:30

بدین .....بدین کے شہر گولارچی میں آگ لگنے سے 50 دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ابنا: ریسکیو ذرائع کے مطابق گولارچی کے مین بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی کے ساتھ دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع پر ضلع بھرسے آٹھ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔جنہوں نے کچھ ہی دیر میں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ڈھائی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس دوران پچاس دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔........ 169