24 جولائی 2011 - 19:30

بحرین کی جمعیۃ الوفاق نے آل خلیفہ کی جانب سے کویت کے "بدون" باشندوں کو سیاسی شہریت دینے کے عمل پر شدید تنقید کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیۃ الوفاق کے ایک راہنما خلیل المرزوق نے کہا کہ بحرین کے ڈیٹابیس کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق آل خلیفہ خاندان نے حالیہ ایام میں 69 ہزار اجنبیوں کو بحرین کی شہریت دی ہے جبکہ خلیفی حکومت اپنے ہی اداروں کے رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انھوں نے صرف 15000 افراد کو شہریت دی ہے۔واضح رہے کہ اگرچہ خلیفی حکومت نے 69 ہزار افراد کو شہریت دینے کی خبر کی تردید کی ہے لیکن اس نے 15000 افراد کو شہریت دینے کا اقرار کرکے ضمنی طور پر اعتراف کیا ہے کہ وہ بیرونی باشندوں کو شہریت دے رہی ہے تا کہ بحرین کی اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرسکے۔ دوسری طرف سے انقلاب بحرین کے بنیادی مطالبات میں بیرونی باشندون کو شہریت دینے کے عمل کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ بدون کویت کہ وہ باشندے ہیں جن کا کوئی تشخص نہیں ہے، ان کی کوئی قومی شناخت نہیں ہے اور کویت میں وہ تمامتر شہری حقوق سے محروم ہیں لیکن بحرین پر مسلط غاصب آل خلیفہ خاندان شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی غرض سے اردنی، پاکستانی، شامی، سعودی اور یمنی باشندوں اور اب ان لوگوں کو بھی شہریت دینے لگی ہے۔دوسری طرف سے بحرین کی لبرل قومی جماعتوں نے کہا ہے کہ اگر خلیفی خاندان کا مذاکراتی ایجنڈا عوام کی حقیقی منتخب حکومت اور منتخب پارلیمان کی تشکیل پر منتج نہ ہوسکے تو وہ بھی ان مذاکرات کو مسترد کریں گی۔یادرہے کہ خلیفی مذاکرات باقاعدہ طور پر ختم ہوچکے ہیں اور ان مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110