24 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ کے جہازوں نے آزاد پانیوں میں چار لاکھ کلومیٹر کی مسافت طے کی ہے ۔

ابنا:ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے ایرانی بحریہ کے چودہ گروہوں نے گذشتہ دوبرسوں میں چار لاکھ کلومیٹر یا زمیں کے دس گنا مسافت طے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد پانیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی موجودگي سے پتہ چلتا ہےکہ ایران کے خلاف پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں اور آج ایران اپنے جہاز بحیرہ روم کی طرف روانہ کررہا ہے جس سے علاقے کی قوموں کے دلوں میں امید جاگي ہے۔ ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے بحر ہند، بحیرہ روم ، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں موجود ہیں اور ان علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا دفاع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اسٹریٹیجک فورس ہونے کی دلیل ہے۔ ادھر بحریہ کے نائب کمانڈر ان چیف نے کہا ہےکہ ایران میں آب دوزوں کی تیاری کا عمل جاری رہے گا۔ ایڈمیرل غلام رضا خادم بے غم نے کہا کہ دفاعی صنعتوں میں ایرانی ماہرین نے مختلف طرح کی آبدوزیں بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے اور انہیں تیار کرنے کا انفرا اسٹرکچر بھی بنالیا گيا ہے۔ انہوں نے ہرطرح کے ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے بحریہ کی ڈیٹرینٹ طاقت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ کے جہاز جہاں کہیں بھی ہوں وہ ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا قصد رکھنے والے دشمنوں کو شدید جواب دیں گے ۔
 ............

/169