ابنا: پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نام سامنے آچکے ہیں جبکہ صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول بھی جاری کردیاگیاہے۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے45 نو منتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔سبکدوش ہونے والے اسپیکر نے ارکان سے حلف لیا۔دو ارکان نے حلف نہیں اٹھایا۔ اجلاس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بھی انتخاب کیاجائے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے اسپیکر کے لئے سردار غلام صادق جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے شاہین کوثر ڈار کو نامزدکیاہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے بھی شیڈول جاری کردیاہے۔28 جولائی کو صدر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے اسی روز جانچ پڑتال کے بعد ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی جائیگی۔29 جولائی کو امیدوار اپنے نام واپس لے سکیں گے جبکہ 30 جولائی کو اسمبلی میں صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔آزادکشمیر کے موجودہ صدر راجا زوالقرنین خان کی مدت 25 اگست کوختم ہورہی ہے۔
..............
/169