ابنا: لانڈھی قائد آباد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھی ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملیرکے علاقے آسو گوٹھ ، بکرا پیڑی ، داوٴد گوٹھ اور ملت ٹاوٴن میں دو گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں میمن گوٹھ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ رات گئے اولڈ ایریا اور بفر زون میں مختلف وا قعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے لانڈھی اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں مین رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی ہے۔............./169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255418
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر، قائد آباد اور بلدیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شخص ہلاک اورچار زخمی ہوگئے.