ابنا: پنج شير کے پوليس کمانڈر محمد قسيم نے بتايا ہے کہ نيٹو سے مقامي فورس کو سيکورٹي کے فرائض کي منتقلي ميں کوئي رکاوٹ نہيں ہے اور افغان پوليس اور فوج کے اہلکار اس علاقے کي سيکورٹي کي ذمہ داري سنبھال سکتے ہيں ـ افغانستان کي حکومت کے فيصلے کے مطابق افغانستان کي سيکورٹي کي ذمہ دارياں افغان فورس کے حوالے کرنے کے عمل کے تحت پہلے مرحلے ميں سات علاقوں کي سيکورٹي کي ذمہ داري افغان افواج کے حوالے کي جا رہي اور اس سلسلے ميں پنج شير چھٹا علاقہ ہے جو افغان افواج کے کنٹرول ميں ديا گياہےـاس سے قبل صوبہ باميان، شہر مہترلام، لشکر گاہ، ہرات اور مزار شريف کے علاقوں کي سيکورٹي کي ذمہ داري افغان افواج کو سونپي جا چکي ہےــ............../169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255412
افغانستان کے سيکورٹي اہلکاروں نے اتوار کو صوبہ پنج شير کي ذمہ داري سنبھال لي ہےـ