ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نےآج پارلیمنٹ کےعام اجلاس میں دہشتگرد گروہ پژاک کےعناصر کے بم دھماکوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےچند اراکین کی شہادت کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ راستےمیں بم دھماکےکرنےکی کوئی عسکری حیثیت نہيں ہے بلکہ علاقےمیں امریکہ کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا اور اس کی بگڑی ہوئي ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔پارلیمنٹ کےاسپیکر نےکل تہران میں ایک دہشتگردانہ کاروائي میں پروفیسر کی شہادت کوملت ایران سےامریکہ کی دشمنی کاواضح ثبوت قراردیا۔ ڈاکٹرلاریجانی نےمزیدکہاکہ امریکہ اس قسم کےاقدامات کودنیاپراپنی نام نہاد حکمرانی کےلئے جائزسمجھتاہے لیکن اسےاس کےانجام کی فکرکرنی چاہئے۔ دریں اثناء اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک قرار داد پاس کر کے ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔ اس بیان میں دہشتگرد گروہ پژاک کے اقدامات اور تہران میں ایک الکٹریکل انجنئیرنگ کے اسٹوڈنٹ کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کیا گیا ہے کہ ملت ایران اس طرح کے مذموم اقدامات کی وجہ سے میدان سے باہر نہیں نکلے گی بلکہ وہ سامراج کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے گی۔ واضح رہےکہ کل تہران میں الکٹریکل انجینئرنگ ميں ایم اےکےطالبعلم داریوش رضائی نژادکودہشتگردانہ کاروائی میں شہیدکردیاگیا۔............../169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255382
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کےاسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نےکہاہےکہ امریکہ،علاقےمیں اپنی ناکامیوں کی تلافی کےلئےدہشتگرد گروہوں کواکساتاہے۔