23 جولائی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ناروے کے بم دھماکوں اور فائرنگسے ہلاکتوں کی پرزُور مذمت کی ہےفائرنگ اور بم دھماکوں کی ذمہ داری ایک عیسائی انتہا پسند نے قبول کرلی ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ناروے کے بم دھماکوں اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی پرزُور مذمت کی ہےفائرنگ اور بم دھماکوں کی ذمہ داری ایک عیسائی انتہا پسند نے قبول  کرلی ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کار بم دھماکے میں سات جبکہ جزیرے یوٹایا میں حکمراں جماعت کے یوتھ سمر کیمپ پر فائرنگ سے پچاسی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم آندرے بیہرنگ بریوک قدامت پسند عیسائی ہے اور اس نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی ہے، ملزم پیر کو عدالت میں بیان قلم بند کرائے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ناروے میں خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل نفرت حرکت قرار دیا،کونسل نے ناروے کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔پندرہ رکنی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ اور کسی بھی وجہ سے کی جائے یہ مجرمانہ حرکت ہے۔............../169