23 جولائی 2011 - 19:30

قاہرہ…جنگ نیوز… مصر میں عبوری فوجی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زائدافرادزخمی ہوگئے ۔

ابنا: دار الحکومت قاہرہ میں یہ جھڑپیں گزشتہ شام ہوئیں۔ حکومت سے وعدے کے مطابق اصلاحات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین وزارت دفاع کی عمارت کی طرف مارچ کر رہے تھے جب علاقے کے رہائشیوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں پتھروں، چھڑیوں، چاقووٴں اور پٹرول بموں کا استعمال کیا گیا۔ فوج نے 10 ہزار کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ................/169