22 جولائی 2011 - 19:30

افغانستان ميں غير ملکي فوجيوں کے حملے ميں ايک بار پھر عام شہري ہلاک ہوئے ہيں ـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق امريکہ کي قيادت ميں غير ملکي فوجيوں نے ايک خاتون ڈاکٹر اور اس کے خاندان کے ديگر دو افراد کو قتل کر دياـ يہ واقعہ صوبہ وردک ميں ايک گاڑي پر فوجيوں کے حملے کے باعث رونما ہواـ صوبے کے سيد آباد علاقے ميں غير ملکي فوجيوں نے اچانک گاڑي پر فائرنگ کردي ـ حملے ميں خاتون ڈاکٹر کا شوہر بھي زخمي ہوا ہےـحملے ميں ماري جانے والي خاتون ڈاکٹر عاقلہ حکمت علاقے کي معروف ڈاکٹر تھيں جو صوبہ غزني کے مرکزي اسپتال ميں کام کرتي تھيں ـگزشتہ ہفتے بھي غير ملکي فوجيوں نے ايک شخص کو اس کے دو بيٹوں کے ہمراہ ہلاک کر ديا تھاـ............../169