22 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے ناروے میں اس تشدد آمیزواقعے کی مذمت کی ہے جسمیں اکانوے افراد مارے گئےہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ناروے کے وزیرخارجہ کے نام پیغام بھیج کراوسلو میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی جن میں ناروے کے ا کانوے شہری ہلاک ہوئےہیں۔ ادھر ناروے کی پولیس نے کہا ہےکہ ان واقعات میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے اور بم دھماکے کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گيا ہے اور وہ ایک انتھا پسند عیسائي ہے۔............/169