21 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ایرانیوں کی توانائیوں سے خوفزدہ ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ایرانیوں کی توانائیوں سے خوفزدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے کیونکہ دشمن ہماری کمین میں بیٹھا ہوا ہے اور وہ ہم پر ہر وقت وار کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن ایران کی علمی ترقی اور پیشرفت سے خوفزدہ ہے صدر احمدی نژاد نےکہا کہ دشمن ایران کے ایٹم بم سے خوزدہ نہیں اور انھیں معلوم ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہے اور نہ ہی ایران ایٹم بم بنانا چاہتا ہے دشمن ایرانیوں کی علمی توانائیوں سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے اور ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے لئے وہ نت نئی سازشیں کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کی تمام سازشوں کو اب تک ناکام بنادیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔............../169