19 جولائی 2011 - 19:30

ایک نوجوان نے پاراچنار کے لئے امداد میں حصہ ڈالنے کے لئے اپنا گرده بیچ کر قربانی اور بھائیوں سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے کارکنوں کو ملنے والی نیٹ رپورٹ کے مطابق ایک امدادی کیمپ میں اٹھارہ سال کا نوجوان کئی ہزار روپے لایا، تو کیمپ انتظامیہ نے اس سے پوچھا اتنی رقم کہاں سے آئی۔نوجوان نے کہا: آپ کو اس سے کیا مطلب۔۔ تاہم بہت اصرار پر اس نوجوان نے کہا کہ خدا نے مجھے دو گردے دئیے ہیں ایک گردہ میں نے پاراچنار کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت میں بیچ کر یہ رقم جمع کردی۔قربانی کی انوکھی مثال اور ہم سب کے لئے لمحۂ فکریہ‬۔۔۔۔۔۔۔۔/110