ابنا: ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں یورپی اور ایشائي سفیروں نے انسداد منشیات کے شعبے میں ایران کی کارکردگي کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات کے سربراہ یوری فدوتوف نے کہا ہے کہ منشیات کا مقابلہ کرنےمیں ایران کا سب سے آگے ہے اور کسی بھی ملک نے ایران کی طرح منشیات کا مقابلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے منشیات کا مقابلہ کرتے ہوئے بہت سے شہید دئے ہیں اور اب وقت آن پہنچا ہےکہ عالمی ادارے ایران کی ان کوششوں کو سراہیں اور تسلیم کریں۔............./169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254553
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہےکہ انسداد منشیات کے شعبےمیں ایران کی بھرپور کارکردگي کا عالمی برادری کو شکرگذار ہونا چاہیے۔