18 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے سابق وزیر مملکت برای دفاعی پیداوار نے کہا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری مفاہمتی پالیسی کے ذریعہ پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کررہے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق وفاقی وزیر مملکت برائے دفاعی پیدوارسردار سیلم حیدرنے کہا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری مفاہمتی پالیسی کے ذریعہ پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ آصف علی زرداری نے محترمہ شہید کے ویژن اور ملکی صورتحال کے پیش نظر مفاہمتی پالیسی اختیار کرکے ملک کو میں امن امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں اب عوام سمجھ چکے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے عو ام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کی بھرپور تنقید ، عدم تعاون کی پالیسیوں کے باوجودجمہوری عمل کو سبوتاژ ہونے سے بچالیا۔ انہوں کہا ملکی جمہوری نظام کو سازشوں سے بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اہم کردارہے اور رہے گا اختلافات کرنا اور تنقید کرنا جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔............../169