ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایک مسلح جھڑپ میں کئی درجن دہشت گردوں کو ملک کی شمال مغربی سرحد کے قریب ہلاک کردیا ہے۔ حمزہ سید الشہداء فوجی کمانڈ کے بیان کے مطابق کئي پژاک دہشت گردوں کو مسلح جھڑپ میں ہلاک و زخمی اور کئی افراد کو گرفتارکرلیا ہے اس کارروائی میں کئی دہشت فرار ہوگئے اور سپاہ کے تین افراد بھی اس کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔ حمزہ سید الشہداء کمانڈ کے بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بانیا جائے گا۔.............. /169
17 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254316
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایک مسلح جھڑپ میں کئی درجن دہشت گردوں کو ملک کی شمال مغربی سرحد کے قریب ہلاک کردیا ہے۔