16 جولائی 2011 - 19:30

لوئر کرم ایجنسی کے علاقے مندوری اور چارخیل میں مسلح افراد نے پانچ ٹرکوں اور ایک پک اپ کو نذر آتش کرکے متعدد ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اے آر وائی نے رپورٹ دی ہے کہ پاراچنار شہر سے خالی ٹرکوں کا قافلہ پشاور کی طرف جارہا تھا کہ لوئر کرم کے علاقے مندوری اور چار خیل میں مسلح افراد نے گاڑیوں پر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد پانچ ٹرکوں اور ایک پک اپ کو آگ لگادی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک کے دو کنڈیکٹر زخمی ہوگئے۔ اس دوران مسلح افراد نے متعدد ڈرائیوروں کو بھی اغوا کرلیا۔ واقعہ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کردیا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ ہی اندازہ کریں کہ واقعی علاقے میں نئی جنگ کے لئے منصوبہ بندی ہے سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کی طرف سے یا نہیں؟:اس سے چند ہی روز قبل 2009 میں اغوا کے بعد کلہاڑیوں سے ٹکڑے ٹکڑے کئے جانے والے سید شاہ حسین کی ویڈیو اہل تشیع کو فراہم کی گئیاس کے بعد عالمشیر کے تین افراد کو شہید کیا گیا اور 300 بھیڑوں اور بکریوں پر مشتمل ریوڑ چوری کرکے پاڑہ چمکنی پہنچایا گیا۔٭ کل نامعلوم افراد نے پاراچنار سے 5 کیلومیٹر کے فاصلے پر ایک ویگن پر ‏فائرنگ کی جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے اور بتایا گیا کہ ان لوگوں نے کچھ عرصہ قبل پڑوسی علاقے میں فائرنگ کرکے کئی افراد کو قتل کردیا تھا اور اشتعال پہلے سے پایا جاتا تھا۔ یعنی یہ اشتعال انگیز اقدامات پہلے ہی ہوچکے تھے اور اب بھی ہورہے ہیں۔٭ آج مندوری پانچ ٹرکوں اور ایک پک اپ کو نذر آتش کرکے ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا گیا۔ یہ سب اشتعال انگیزیاں کیوں ہورہی ہیں؟ قارئین ہی جواب دیں گیم ہی کیا ہے؟ حکومت ان مجروح عوام سے مزید کیا چاہتی ہے جو اپریل 2007 سے سرکار سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک "حقانی نیٹ ورک" کے گھیرے میں ہیں اور 1600 سے زائد شہیدوں کی قربانی دے چکے ہیں؟ سرکار اور سرکار کی سیکورٹی فورسز اس زخمی علاقے کے سنی اور شیعہ عوام سے کیا چاہتی ہیں جن کے مقدرات خونخوار دہشت گردوں کے ہاتھوں دے دیئے گئے ہیں؟۔: -  1۔2۔  ............

- کرم ایجنسی: بس پر حملہ،10افراد جاں بحق،3زخمی / سازش کی نئی کڑی

- پاراچنار کے شہید پروہابی تشدد ویڈیو یزیدیوں کی درندگی – تأخیر سے منظر عام پر لانا ایک سازش / ایک وضاحت