16 جولائی 2011 - 19:30

کراچی میں ایک بار پھر پرتشددواقعات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

ابنا: گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر عامرشاہ اور پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن معراج خالد جاگیرانی سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لیاری ندی سے ایک شخص کی سربریدہ لاش برآمدہوئی ہے،سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری کے چوکیدارنے خودکشی کرلی جبکہ پراناگولیمارسے ملنے والی دوبوری بندلاشوں کی شناخت ہوگئی،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود منور چورنگی پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار پاکستان پیپلز پارٹی کا سینئر کارکن اور پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کا صدر 40سالہ احمرانور عرف عامر شاہ اور اس کے ساتھ کار میں بیٹھا ہوا پیپلز پارٹی سندھ کونسل کارکن معراجخالد جاگیرانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق اسپتال میں دونوں زخمی افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جبکہ صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اسپتال پہنچ گئے ،اس موقع پر وزیر داخلہ منظور وسان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز یونٹی کے صدر عامر شاہ اور ان کے ساتھی خالد جاگیرانی کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر شاہ کی ہلاکت کی خبر ملنے پر اسپتال پہنچنے والے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم اور سعید غنی کو مشتعل کارکنوں نے زدوکوب کیا اور غصے کا اظہار کیاجس پر پولیس دونوں رہنماوٴں کو مشتعل کارکنوں کے نرغے سے نکال کر لے گئی ،ادھراورنگی ٹاوٴن تھانے کی حدود سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاوٴن اسلام نگر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل مکینک 25سالہ انور عرف انو ولد جمال کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،زخمی نوجوان اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر11پر واقع شہزاد کریانہ اسٹور پر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور دکان میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کرنے لگے اس دوران دکان کے مالک 26سالہ ندیم ولد نواز نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی محمدی کالونی دعا ہوٹل کے قریب گھر کی چھت پرکھڑی ہوئی 21سالہ راشدہ دختر محمد حسین نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ،سچل تھانے کی حدود محکمہ موسمیات کے قریب نامعلوم ملزمان علاقے کی دکانیں بند کرانے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر قسطوں کا سامان دینے والی دکان کا مالک 37سالہ گل محمد خان ولد خیر محمد جاں بحق ہوگیا، بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو ای عبدالله کمپلیکس دو منٹ چورنگی کے قریب واقع کیفے نیاز پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 40سالہ ایاز ولد آغا محمدزخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔رات گئے بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ گلبرگ میں ایک شخص فائرنگ کانشانہ بن گیا۔    ۔۔۔۔۔۔۔۔/110