15 جولائی 2011 - 19:30

لیبیا کے سابق وزیرخارجہ عبدالرحمان شلقم نے انکشاف کیا ہےکہ لیبیا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عبداللہ السنوسی نے سعودی عرب کے بادشاہ کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ابنا: اخبا الحیات کے مطابق عبداللہ السنوسی نے شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ منصوبہ شاہ عبداللہ کی ولی عھدی کے زمانےمیں بنایا گيا تھا۔ شلقم نے کہا کہ قذافی سعودی عرب کے حکام سے کینہ رکھتا تھا اور سعودی عرب کو تقسیم کرنے کی فکر میں لگا رہتا تھا اسی بناپر سعودی عرب کے مخالفین کی مدد کرتا رہتا تھا۔ شلقم نے کہا کہ قذافی نے مختلف طریقوں سے مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی مدد کی ہے۔ سابق وزیرخارجہ عبدالرحمان شلقم کرنل معمر قذافی کی حکومت سے الگ ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169