13 جولائی 2011 - 19:30

لبنان کے وزیرخارجہ عدنان منصور نے کہا ہےکہ حکومت بیروت لبنانی ساحلی سرحدوں پر صہیونی ریاست کی جارحیت پر خاموش نہیں بیٹھے گي۔

 ابنا: عدنان منصور نے کہا کہ لبنان کی ساحلی سرحدوں پر صہیونی ریاست کی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہے اور ان جارحیتوں کو ختم کرنے کے لئے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔

 لبنانی وزیرخارجہ نے لبنان اور صہیونی ریاست کے درمیان ساحلی سرحدوں کےبحران کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ لبنان نے اس سے قبل علاقے میں قبرص کےساتھ اپنی ساحلی حدود معین کی تھیں اور قبرص کے ساتھ صہیونی ریاست کا ساحلی سرحدی معاہدہ لبنانی مفادات کے منافی ہے ۔ عدنان منصور نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے ساحلی سرحدوں کا تعین صرف لبنان کو نقصان نہیں پہنچارہا ہےبلکہ مختلف طرح سے لبنان کے اقتدار اعلی کے بھی خلاف ہے۔ یادرہے صہیونی ریاست کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ ساحلی حدود کو منظوری دیدی ہے جسمیں لبنان کے ساحلی علاقے کو غصب کیا گيا ہے۔ لبنان نے اپنے ساحلی علاقوں میں قدرتی گيس کی کھوج کے لئے کھدائي شروع کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ اس کی سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت دی جاے۔ یادرہے لبنانی حکومت کے گيس ذخائر کو صہیونی ریاست نے اپنے علاقے میں شامل کرلیا ہے اور انہیں غصب کرنا چاہتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169