ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق بحرين کي سب سے بڑي سياسي جماعت جمعيت الوفاق کے ترجمان خليل المرزوق نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ آل خلفيہ حکومت مذاکرات ميں سنجيدہ نہيں ہے اور وہ عوامي مطالبات بھي پورے کرنا نہيں چاہتي - المرزوق نے حکومت مخالف سنيئر رہنماؤں سے اپيل کي کہ وہ امريکہ کے ايما پر کئے جانے والے نام نہاد قومي مذاکرات سے نکل جائيں- ادھر بحريني پارليمنٹ ميں جمعيت الوفاق دھڑے کے مستعفي رکن ہادي موسوي نے العالم ٹي وي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے حل کے لئے کي جانے والي بات چيت کو مذاکرات کا نام نہيں ديا جاسکتا انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والي گفتگو، مذاکرات کے معيار پر پوري نہيں اترتي- انہوں نے کہا کہ منتخب عوامي حکومت کي تشکيل اور شاہي حکومت کا خاتمہ ملت بحرين کے مطالبات ميں سر فہرست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169