ابنا: سعد حریری نے حزب اللہ کے اسلحے کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ دھمکی دی کہ وہ لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی حکومت کی سرنگونی تک اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ سعد حریری نے اپنے دھمکی آمیز بیانات میں لبنان کے صدر میشل سلیمان اور وزیر اعظم نجیب میقاتی پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ سعد حریری کی زیر قیادت یورپ نواز چودہ مارچ گروہ ہمیشہ حزب اللہ لبنان کے اسلحے کا موضوع اٹھا کر لبنان میں فتنہ و فساد کے درپے رہتا ہے ۔رواں سال کے اوائل میں سعد حریری کی حکومت کی سرنگونی کے بعد چودہ مارچ گروہ کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169
12 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253285
لبنان کی المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے وزیر اعظم نجیب میقانی کی حکومت گرانے کے لۓ اپنی کوشش جاری رکھنے کی بات کی ہے۔