ابنا: اسرائيلي اخبار ہاآرتص کے مطابق صہیوني ریاست کےنائب وزير اعظم موشے يعالون نے لبنان کي حکومت کے اقتدار اعلي پر سواليہ نشان لگاتے ہوئے دعوي کيا ہے کہ لبنان کي حکومت کي جانب سے لبنان اور اسرائيل کي آبي سرحد کے تعين کا مطالبہ، حزب اللہ کے بھڑکانے پر کيا گيا ہے-
يہ دعوي ايسے عالم ميں کيا گيا ہے کہ غاصب صہیوني ریاست، لبنان کے ساتھ اپني آبي سرحد معين نہ ہونے سے غلط فائدہ اٹھاتي ہے اور مختلف بہانوں سے آئے دن جارحيت کا ارتکاب کرتي ہے-
لبنان کے صدر ميشل سليمان نے اس ملک کي آبي سرحد ميں گھسنے پر مبني صہیوني ریاست کے فيصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پير کے روز کہا تھا کہ لبنان پوري طاقت سے اپني زميني، فضائي اور سمندري حدود کا دفاع کرے گا- اسرائيلي وزير خارجہ ليبرمين نے بھي اس سے قبل کہا تھا کہ اسرائيل اپنے زير کنٹرول آبي علاقوں ميں توسيع کي کوشش کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
169