ابنا: جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آسٹریا کے وزیر خارجہ میشائل اشپیندلگرکے ساتھ ملاقات کی۔ صالحی نے اس ملاقات میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام میں پائے جانے والےہر قسم کے ابہام کو دور کرنے کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ ایران اپنے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بعض مغربی ممالک کی بد ظنی کو دور کرنے کے لئے آمادہ ہے ایرانی وزير خارجہ نے ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور ایٹمی ایجنسی کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ آج آسٹریا کی پارلیمان کی خارجہ کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169