ابنا: ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانی والی آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد معطل کر نے کا خیر مقدم کیا ہے۔کرشنا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ پاکستان کو زیادہ اسلحہ ملنے سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کا بھی خیال رکھے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ماہ کے آحر میں پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ اتوار کو وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف بِل ڈیلی نے ٹیلیویژن چینل اے بی سی کے ایک ہفتہ وار پروگرام میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی 8 سو ملین ڈالر کی امداد بند کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169