10 جولائی 2011 - 19:30

کوئٹہ سریاب روڈ کے علاقے قمبرانی روڈ پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 شیعہ نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: شہید ہونے والے ہونے والے افراد کا کے نام عاشق حسین، قیوم علی (بلوچ) اور امجد حسین بتائے گئے ہیں۔واقعے کے فوراً بعد پولیس نے ہمیشہ کے طرح علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہید ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شہیدوں کے ورثاء اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی۔

کوئٹہ میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شیعہ باشندوں کو آج ایک مرتبہ پھر  بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسری جانب حکومت کا خاموشی سے بیٹھنا ایک سوالیہ نشان ہے.

سوال یہ ہے کہ کب تک پاکستان کے یہ محب وطن عوام اس عدم تحفظ کا شکار بنے رہیں گے؟ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟ اور کب تک یہ ظلم دیکھ کر ہم خاموش بیٹھے؟ شیعیان پاکستان کے لیڈروں کا اس مسئلے کے حل کے لئے کردار کیا ہے؟

یہ وہ سوالات ہیں جو ملت جعفریہ کے تمام افراد کے ذہنوں میں گھوم رہے ہیں اور انہیں ان سوالات کا تا حال کوئی جواب نہیں مل سکا ہے۔

بشکریہ از hazaratribe.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 - 110