10 جولائی 2011 - 19:30

کراچی.....کدن واری گیس فیلڈ کی بندش کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز آج بروز پیر کی صبح نو بجے سے منگل کی رات 12 بجے تک بند رہیں گے۔

 ابنا: یہ بات سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں سی این جی ایسو سی ایشنز نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے بات چیت کے بعد پیر صبح نو بجے سے منگل رات بارہ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ یہ اتفاق خالصتاً کدن واری گیس فیلڈ سے متعلق ہے اور اس طرح کی کوئی اور بندش مستقل بنیاد پر کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔
 

پنجاب کے 4ریجنز میں سی این جی اسٹیشنزتین دن کیلئے بند
لاہور…پنجاب کے چار ریجنز میں آج سی این جی پمپس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تین روز کے لئے بند رہیں گے
۔آج صبح چھ بجے سے لاہور گوجرانوالا،ساہیوال اور ملتان ریجنز کے پمپس پر سی این جی کی بندش شروع ہوگئی جو 3 روز تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس کی پیداوار میں مزید 150 ملین کیوبک فٹ کمی ہو گئی ہے جس کے باعث پنجاب کے سی این جی سیکٹر ڈھائی کے بجائے تین روز گیس بند رہے گی، لاہور،گوجرانوالہ ،ساہیوال اور ملتان میں پیر ،منگل اور بدھ کو سی این جی بند رہے گی جبکہ اسلام آباد ،راول پنڈی ،مری ،فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں جمعرات ،جمعہ اور ہفتے کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169