9 جولائی 2011 - 19:30

عراق کي خواتين کے امور کي وزير نے عراق کي امريکي جيلوں ميں بند خواتين کي حالت افسوسناک بتائي ہے -

ابنا: عراق کے الاسلام اليوم نامي انفارميشن سينٹر کي رپورٹ کے مطابق عراق ميں خواتين کے امور کي وزير نوال السامرائي نے کہا ہے کہ عراق کي امريکي جيلوں ميں خواتين کے ساتھ زيادتي کي جاتي ہے اور انہيں وحشيانہ ايذائيں دي جاتي ہيں -

انہوں نے کہا کہ امريکي جيلوں ميں بند خواتين کے صحيح اعداد و شمار موجود نہيں ہيں- انہوں نے کہا کہ اس کي وجہ يہ ہے کہ امريکي جيلوں ميں بند خواتين کا کسي بھي سرکاري محکمے ميں اندراج نہيں کيا گيا ہے اور جو خواتين ان جيلوں سے آزاد ہوتي ہيں وہ شرم و حيا کے باعث اور بدنامي کے خوف سے متعلقہ سرکاري اداروں اور انساني حقوق کے مراکز سے رجوع نہيں کرتيں-

اسي سلسلے ميں عراق کے قبضے کے کچھ عرصے بعد فرانس پريس نے عراق ميں امريکا کي خفيہ جيلوں ميں بند رہنے والي خواتين کي گواہي اور گفتگو پر مبني ايک رپورٹ جاري کي تھي جس ميں بتايا گيا تھا کہ امريکي جيلوں ميں خواتيں کو جو وحشيانہ ايذائيں دي جاتي ہيں ان ميں ان کے ساتھ جنسي زيادتي بھي شامل ہے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169