ابنا: پاکستان موسلا دھار بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چنگ نالے میں گاڑی بہہ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اوربچوں سمیت 4 افرادلاپتاہوگئے۔ جیکب آباد میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے اور دوسرے علاقے ساندل بار میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ گجرانوالہ میں بارش کے سبب کشمیر روڈ پر دیوار گرنے سے ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کھرڑیاں والا میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سکھر،دادو،شکار پور ،میہڑاور شہداد کوٹ میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی روز سے جاری گرمی کی لہر ختم ہوگئی جبکہ بجلی کا نظام بھی معطل ہوگیا۔ سیال کوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بلوچستان کے علاقے رکھنی کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارشوں کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ شمالی وزیرستان میں تیز بارش سے دریائے ٹوچی میں طغیانی آگئی۔ حفاظتی پشتے ٹوٹنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے اورفصلوں کونقصان پہنچا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169