ابنا: اخبار کے مطابق پاکستانی ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ انہوں نے اعلی فوجی حکام کو یہ رقم خود پہنچائی اور اس کے عوض شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو حساس تیکنیکی معلومات اور پرزے فراہم کییگئے جن کی مدد سے شمالی کوریا نے پلوٹینیم بم کے بعد یورینیم سے جوہری بم کی تیاری کا کام شروع کیا۔اس ضمن میں ڈاکٹر خان نے شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے پندرہ جولائی انیس اٹھانوے کو لکھا گیا ایک خط بھی جاری کیا ہے جس پر خفیہ تحریر کردہ ہے۔ خط پر شمالی کوریا ووکرز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جان بائوونگ ہو کے دستخط موجود ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے دونوں افسران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خان نے اپنے اوپر لگنے والے غیرقانونی جوہری اسمگلنگ کے الزامات کے دفاع میں دوسروں پر یہ الزامات منتقل کرنے کی کوشش کی ہے۔............
/169