ابنا: سعودی عرب کے وزير خارجہ سعود الفیصل نے اخبـار عکاظ کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے سعودی عرب کو کسی کی وساطت کی ضرورت نہیں اور کویت میں ایران اور سعودی عرب کا سہ فریقی اجلاس کسی بھی وقت منعقد ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جدہ میں برطانوی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اخبار عکاظ کے نامہ نگار کے ایران کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے وزير خارجہ کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے اور اگر ایران مفید اور مؤثر مذاکرات کا خواہشمند ہے تو ہم اس کا خير مقدم کرتے ہیں اور اگر ایران قبول کرلے تو ہم مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں فیصل نے کویت میں سہ فریقی اجلاس کے بارے میں کہا کہ ہم اس اجلاس کو ریاض میں منعقد کرنا چاہتے ہیں اس نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے خواہاں ہیں اور سعودی عرب کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے کسی کی وساطت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ ایران جو بھی نقش ایفا کرنا چاہتا ہے اس میں خلیجی حکومتوں کے مفادات کو مد نظر رکھنا چاہیے ادھر ایران کا کہنا ہے کہ بحرین سے سعودی عرب فوجیوں کے انخلاء سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوجائے گی ایران نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بحرین کے معاملے کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK