ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تحصیل میر علی میں شہر سے دو کلومیٹر دور جنوب کی جانب ہمزونی کے علاقے میں ایک امریکی جاسوس طیارے نے رحمان داوڑ کے مکان کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ذرائع کےمطابق امریکی ڈرون طیارے سےایک قلعہ نُما مکان پر چار میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں مکان کے دو کمرے اور ایک مہمان خانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK