5 جولائی 2011 - 19:30

دیر…افغان شدت پسندوں نے ایک بار پھر پاک افغان سرحدی علاقے میں در اندازی کرتے ہوئے ایک اسکول کو آگ لگادی۔

ابنا: سیکیورٹی فورسز اور مقامی امن لشکر افغان شدت پسندوں کو واپس دھکیلنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج صبح افغانستان سے شدت پسند افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقے براول کے گاوٴں خراوٴ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے ایک اسکول کو آگ لگادی۔اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور مقامی امن لشکر کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو تاحال جاری ہے۔تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 800 سے زائد ہے جس میں افغان صوبے کنٹرکے مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK