ابنا: کہوٹہ پولیس نے بم کی برآمدگی بارے مقامی صحافیوں کو بالکل بے خبر رکھا ،مقامی صحافی کو اپنے خفیہ ذرائع سے پتہ چلا کہ پنجاڑ روڈ جی پی او کے قریب سے ایک دستی بم ملا ہے جس پر مذکورہ صحافی تھانہ کہوٹہ پہنچ گے اس موقع پران سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ انسپکٹر عزیزاسلام نیازی نے کہا کہ بم زنگ آلود اور ناکارہ ہے لہذا اس کی خبر نہ چلائیں تو بہتر ہے کیونکہ کہوٹہ ایک حساس ترین علاقہ ہے جس سے مزید افراتفری پھیل سکتی ہے ،
جب سول دیفنس کہوٹہ کے انسٹرکٹر محمد کریم سے رابطہ کیا جو بم ڈسپوزل کے ساتھ تھے تو انہوںنے کہاکہ ہینڈ گرنیڈ 36بالکل اصل حالت میں تھا اور اس کو استعمال کرکے تباہی پھیلائی جاسکتی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ پہلی تاریخیں ہیں اور جی پی او میں پنشنرز کا رش ہوتا ہے لہذا وہاں پر تباہی کا منصوبہ بنایا گیا ہو لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہو۔
............
/169