4 جولائی 2011 - 19:30

پشاور…افغانستان سے فائرکئے گئے مارٹر گولے پاکستانی سرحدی علاقے میں آگر ے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا سے فائر کئے گئے چارمارٹر گولے کرم ایجنسی میں آگرے،سرحدی علاقے مکبل میں گرنے والے مارٹر گولے غیر آباد علاقے میں گرنے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب میران شاہ دتہ خیل روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد فورسز کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی۔ ادھرخیبر ایجنسی کے علاقے چار وازگئی میں خاصہ دار فورس کے چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تحصیل لنڈی کوتل کے فاطمی خیل روڈ پر نصب بم کو سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیاہے۔  ............

/169