4 جولائی 2011 - 19:30

وانا…جنوبی وزیرستان وانا میں پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔اورتین خواتین سمیت سات افرادپانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: مقامی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے شمال مغرب میں واقع شولام اور رغزائی کے علاقوں میں رات بھر طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔اورسیلابی پانی میں تین خواتین سمیت سات افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے متعددکچے مکانات اور خیموں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت لاشوں کو سیلابی پانی سے نکال کر اسپتال اور گھروں تک پہنچایا۔وانا کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔ جو متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169