ابنا: پاکستان کے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر سروے کا کام نو مئی سے جاری ہے اور اس منصوبے پر تعمیراتی کام چھ مہینے میں شروع کر دیا جائے گا۔ پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انرجی پالیسی پر کا کام کر رہی ہے اور اس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم نے پاکستان کے توانی کے بحران کو تشویش ناک قرار نہیں دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے سال جون تک اس بحران پر بڑی حد تک قابو پالیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی مخالفت کے باجود پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169