3 جولائی 2011 - 19:30

اسلام آباد …اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کر دیا گیا۔

ابنا: گزشتہ سماعت پرعدالتی احکام کی خلاف ورزی کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست پرانہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے آج وزارت داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے ان کے وکیل نے جواب داخل کرایا جبکہ درخواست گزار کے وکیل احمر بلال صوفی نے استدعا کی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے درخواست کی جائے کہ وہ بین الاقوامی میڈیا پر قومی معاملات سے متعلق انٹرویوز نہ دیں۔جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان کی جانب سے دائر جواب کا جائزہ لینے کے بعداستدعاپر غور کیاجائے گا۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت