ابنا: پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گل خان نامی شخص کو قتل کردیا،اولڈ سٹی ایریا کے علاقے اور تھانہ نیپئر کی حدود میں واقع سید محمود شاہ روڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی،جسے تشدد اور گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا، بلدیہ ٹاوٴن نمبر 5 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22 سالہ وسیم کو ہلاک کردیا، لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ محمد رفیق ہلاک ہوا، اورنگی ٹاوٴن کے علاقے پیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ بھٹائی آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35 سالہ غلام حسین ہلاک ہوا،لسبیلہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 56 سالہ سلیمان ہلاک ہوگیا،ادھر غریب آباد پل پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے22 سالہ دانش کو قتل کردیا،جبکہ قائد آباد،اورنگی ٹاوٴن ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی،لانڈھی،ماڑی پور اور لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے7 افراد زخمی بھی ہوئے،سیکریٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ صہیب احمد کے مطابق لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسلامی جمعیت طلبہ کاکارکن منور شاہ بھی زخمی ہوا،فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز