ابنا: علاالدین بروجردی نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی ہونے کی بناپر قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس غیرمنصفانہ ٹریبیونل کے فیصلے پرکسی بھی طرح سے عمل نہیں کیا جاسکتا۔ بروجردی نے کہا کہ اس ٹریبیونل کے فیصلےمیں حزب اللہ کے بعض رہنماوں پرالزامات لگائے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل لبنان کے استحکام کو نقصان پہنچارہاہےاور حزب اللہ کے اراکین پرالزام لگانے کی سازش بہت پہلے تیار کی جاچکی تھی۔ علاء الدین بروجردی نے اس فیصلے کو جلد بازی میں جاری کیا گيا فیصلہ قراردیا اور کہاکہ جب صیہونی حکومت کو لبنان میں تشکیل حکومت کو روکنے میں ناکامی ہوئي تو اس نے لبنان کے اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کا ڈراما رچا۔ انہوں نے کہا کہ اس عدالت کا ایک اور مقصد حزب اللہ کو بھی نقصان پہنچانا ہے۔ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری دوہزار پانچ میں ایک بم دھماکے میں مارے گئےتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز