1 جولائی 2011 - 19:30

واشنگٹن ... امریکی حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان سے ڈرون حملے تین ماہ قبل بند کردیے گئے تھے۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں امریکی اورپاکستانی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان سے ڈرون آپریشن بند کردیا ہے۔

ابنا: اخبارکے مطابق پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کی سرزمین سے امریکی جاسوس طیاروں کے حملے بندکردیے گئے ہیں تاہم ایسا گزشتہ دنوں نہیں ہوابلکہ امریکی ڈرون آپریشن اسامہ کے کمپاوٴنڈ پرحملے اورہلاکت سے بھی پہلے روک دیا گیا تھا۔اوررواں برس اپریل میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے اڈے بند کردیے گئے تھے۔امریکی حکام کے مطابق گزشتہ تین مہینے کے دوران پاکستان میں القاعدہ جنگجووٴں کیخلاف ہوئے جاسوس طیاروں کے حملے افغانستان کے شہرجلال آباد کے اڈے سے کیے گئے۔اپریل سے اب تک تئیس ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں۔ایک حملہ کرم ایجنسی کے علاقے میں کیا گیا جبکہ باقی تمام حملے جنوبی اورشمالی وزیرستان میں ہوئے۔اخبارنے مزیدلکھا ہے کہ لاہورمیں امریکی کانٹریکٹرریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دوشہریوں کے قتل کے بعد سے ہی ڈرون حملے روک دیے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت