29 جون 2011 - 19:30

ملزم منٹھار علی اور طارق کے وکیل نعمت علی رندھاوا نے کیس کو عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرم انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حد سماعت میں نہیں آتا۔

ابنا: سرفراز شاہ قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس ٹرانفسر کی درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزم منٹھار علی اور طارق کے وکیل نعمت علی رندھاوا نے کیس کو عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی نعمت علی رندھاوا کا موقف ہے کہ یہ جرم انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حد سماعت میں نہیں آتا، جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتیہوئے سماعت کل تک متلوی کردی کل مقدمے کی منتقلی سے متعلق وکلاء کے دلائل سنے جائیں گے جبکہ عدالت نے ملزمان کوواقع کی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔۔ وکلاء صفائی کا کہنا ہے کہ کیس کو عام عدالت میں منتقل کرانا ہمارا حق ہے اگر درخواست مسترد ہوئی تو ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جائیں گے جبکہ پراسیکیوٹر محمد خان برڑو کا کہناہے کہ کل میں اس درخواست کا جواب دونگا اور امید ہے کہ عدالت اس کو مسترد کردے گی۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110