29 جون 2011 - 19:30

پاکستان نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا امریکی الزام مسترد کردیا ہے۔

ابنا: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل اطہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے جیسے کسی بھی قسم کا کوئی بھی بیان جاری کرنے یا الزام عائد کرنے سے پہلے امریکی حکام کو ہماری مشکلات اور پریشانیوں کو سمجھنا چاہیئے ۔ امریکی فوجی حکام نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت اور وعدے کی پاسداری کا فقدان پایا جاتا ہے۔گزشتہ روز امریکی لیفٹیننٹ جنرل جان ایلن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیا تھا کہ وہ امید کرتا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک جیسے شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کریگا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110