ابنا: 26 جون کو ہونے والے آزادکشمیر کے عام انتخابات کے سرکاری نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی کا عمل آج مکمل کیاجارہاہے اس دوران مظفرآباد شہر میں متعدد امیدواروں کے طرف سے دھاندلی کے الزامات اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیاگیا۔باغ میں دوسری پوزشین پر آنے والے آزادامیدوار کرنل نسیم اورپاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہواتوفائرنگ کے بعدمشتعل لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کا استعمال کیاگیا اس دوران کئی دکانوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شہر میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔ادھر میرپورشہر میں ناراض سیاسی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے جس سیشہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا میرپورسے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار چوہدری محمد اشرف کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پرحلقہ ایل اے 4میرپور4 سے آزادامیدوار عوینا رخسارکے حامی بھی سڑکوں پر نکل آئے اورانتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چوک شہیداں ،علامہ اقبال روڈ پر گشت کرتے رہے۔ دوسری جانب کوٹلی کی تحصیل نکیال میں گذشتہ روز ہنگامہ آرائی کے الزام میں سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات کے بیٹے طارق سکندر سمیت 43نامزد ملزمان اوردیگرڈھائی ہزار نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گذشتہ شب طارق سکندر کی گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد ردعمل کے طورپر ایس پی کوٹلی عرفان مسعود نے اپنا استعفی ڈی آئی جی کو ارسال کردیاہے۔جس کے بعد ان کے فیصلے کی تائید میں ایس پی آفس میں سو سے زائد اہلکاروں نے بھی مستعفی ہونے کے اعلان کیا اور ایس پی آفس میں کام بند کردیاگیا۔۔گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے جلسے میں پولیس کی مبینہ ہوائی فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی، سرکاری دفاتر کو آگ لگادی اورکئی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔واقعے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز